پاکستان کی فوج ہماری ریڈ لائن ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو

پاکستان کی فوج ہماری ریڈ لائن ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان  پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فوج ہماری ریڈ لائن ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر کی سرحد پر کھڑا ہمارا سپاہی صرف سرحد کی حفاظت نہیں کرتا بلکہ وہ اپنا گھر، ماں باپ اور اپنے بچے چھوڑ کر اپنی جان خطرے میں ڈال کر پاکستان کی حفاظت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ پاکستان کی فوج ہماری ریڈلائن ہے۔ہمارے سپاہی کسی سیاسی بحث کا نشانہ نہیں بننے چاہییں، وہ قوم کا فخر ہیں۔ہمارے شہید فوجیوں اور پولیس کے جوانوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہر قربانی کا احترام اور شہداء کے لواحقین کو انصاف ملے گا۔جو اپنا آج ہمارے کل کے لئے قربان کررہے ہیں، ان کی عزت ہماری ذمہ داری ہے۔

Watch Live Public News