پیپلزپارٹی کا مقابلہ اس جماعت کے ساتھ ہے جو نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار ہے، بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کا مقابلہ اس جماعت کے ساتھ ہے جو نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار ہے، بلاول بھٹو

(ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا مقابلہ اس جماعت کے ساتھ ہے جو نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار ہے۔

بلاول بھٹو نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے  کہ آج کا جلسہ دیکھ کر لگتا ہے کہ 2 اگست کو تیر کی جیت پکی ہے، ہم تین نسلوں سے کشمیر کی جدوجہد عالمی سطح پر اٹھا رہے  ہیں ۔

انہوں نے ن لیگ پر نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ دھاندلی کی وجہ سے اقتدار میں آتے ہیں، یہ نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار ہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ آزاد کشمیر میں بھی دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آ جائیں گے، لیکن ہم انھیں کشمیر میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کا پہلا وزیراعلیٰ پنجاب بھی دھاندلی کی وجہ سے بنا، ان کا وزیراعظم بھی آر او الیکشن کی وجہ سے بنا، پیپلز پارٹی ان کی دھاندلی کے باوجود اقتدار میں آتی ہے، مظفرآباد میں رہنے والےآپ کی سازش کو ناکام بنادیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں عوام کے ووٹ کی طاقت سے ہمیں شکست ہوگی تو ہم اسے دل سے تسلیم کریں گے لیکن ہم چوری شدہ الیکشن کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ چوہدری یاسین کی آبائی سیٹ پر30 پولنگ اسٹیشن پر قبضہ کرکے ٹھپے لگائے گئے، ہم چوہدری یاسین کی شکست کو قبول نہیں کرتے، میرے پاس 30 پولنگ اسٹیشنز کے ثبوت ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  اگر الیکشن کمیشن اس دھاندلی میں ملوث نہیں تو جن پولنگ اسٹیشن پر دھاندلی ہوئی وہاں فوری ری پولنگ کروائی جائے۔

بلاول بھٹو نے خطاب میں کہا کہ کشمیر کے عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کی چوری شدہ ایک ایک سیٹ واپس دلاؤں گا، پیپلزپارٹی کشمیر کے عوام کو حق ملکیت دلوانا چاہتی ہے، میں یہ حقوق بندوق کے زور پر نہیں،الیکشن جیت کر دلواوں گا۔

Watch Live Public News