بائیڈن کی جگہ ٹرمپ کا مقابلہ کون کرے گا؟ اہم نام سامنے آگیا

trump replacement is michele obama
کیپشن: trump replacement is michele obama
سورس: google

ویب ڈیسک :’’ ٹرمپ کو ہرانا ہے تو مشعل اوباما کو لانا ہے’’ایک نئے پول میں ٹرمپ  کے مقابلے میں مشعل اوباما کو 11 فیصد زیادہ حمایت مل گئی۔

ڈیمو کریٹس میں جو بائیڈن کی جگہ مضبوط متبادل امیدوار کی تلاش جاری ہے اور لگتا ہے یہ تلاش ختم ہوئی ۔

رائٹرز/اِپسوس پول کے مطابق، مشعل اوباما  جو ایک مصنف، اٹارنی، اور سابق صدر براک اوباما کی اہلیہ  ہیں- کو ٹرمپ پر برتری حاصل ہے،   مشعل اوباما کے لئے 50 فیصد امریکیوں نے اپنی حمایت ظاہر کی ہے جبکہ ٹرمپ کو 39 فیصد امریکی شہری چاہتےہیں۔

نئے سروے میں یہ بھی پتا چلا ہے کہ ڈیموکریٹس کے ایک تہائی سمیت 56 فیصد ووٹرز چاہتے ہیں کہ بائیڈن اپنی عمر اور علمی صحت کے حوالے سے بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان  صدارتی دوڑ سے باہر ہو جائیں۔

سروے کے مطابق 46 فیصد ووٹرز بشمول 19 فیصد ریپبلکن چاہتے ہیں کہ ٹرمپ کو صدر کا انتخاب چھوڑ دینا چاہیے۔

دونوں نئے پول میں 40 فیصد کے ساتھ برابر ہیں، جبکہ نائب صدر کملا ہیرس نے ٹرمپ کو 1 فیصد پوائنٹ، 43%-42%، پول کے 3.5 فیصد پوائنٹ کی غلطی کے ساتھ پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

مشعل اوباما  صدر کے لیے انتخاب لڑنے کے خیال سے بالکل  متفق نہیں ۔

مشعل اوباما نے گذشتہ سال اوپیرا ونفرے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’میں نے کبھی سیاست میں دلچسپی کا اظہار نہیں کیا۔ میں نے اپنے شوہر کی حمایت  ضرور کی ۔  ان کا کہنا تھا کہ صدر کے انتخاب کے لئے جنگ میں شرکت روح کے ساتھ مقابلے کے بغیر ممکن نہیں اور یہ میری روح میں نہیں، میری روح میں صرف خدمت ہے۔

تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کے   صدارتی انتخابات کے ممکنہ نتائج کے بارے میں "خوفزدہ" ہیں۔

Watch Live Public News