ٹرمپ کو استثنا، خطرناک نظیر ہے، جو بائیڈن

biden on trump imunity
کیپشن: biden on trump imunity
سورس: google

ویب ڈیسک : امریکی صدر جو بائیڈن نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے اُن کے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو سابق صدر کی حیثیت سے مجرمانہ افعال میں استثنا دینا ، ایک خطرناک نظیر ہے۔

پیر کے روز اپنے ٹی وی خطاب میں ڈیموکریٹ صدر کا کہنا تھا کہ "یہ فیصلہ بنیادی طور پر ایک نئی پہل اور خطرناک نظیر کو جنم دیتا ہے کیوں کہ (صدر کے) اختیارات اب قانون کی قید میں نہیں رہیں گے"۔ 
جو بائیڈن کی انتخابی مہم کی ٹیم نے امریکی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی مذمت کی تھی۔

بائیڈن کی مہم کا کہنا ہے کہ " ڈونلڈ ٹرمپ 2020 کے انتخابات میں ہارنے کے بعد اپنی عقل کھو بیٹھے تھے۔ انہوں نے نتائج پلٹنے کے لیے ایک ٹولے کی حوصلہ افزائی کی۔ ٹرمپ خود کو قانون سے بالا تر سمجھتے ہیں ، وہ اقتدار تک پہنچنے اور اس کو برقرار رکھنے کی خاطر کچھ بھی کرنے کے لیے تیار ہیں"۔

امریکی سپریم کورٹ نے اعلان کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ذاتی نہیں بلکہ سرکاری افعال میں مطلق استثنا حصل ہے۔

  
 
Play Video

Watch Live Public News