عوام پر ٹیکسوں کابوجھ،روٹی کھانامشکل،ریٹائرڈافسروں نے80 لاکھ کےموبائل خرید لیے

عوام پر ٹیکسوں کابوجھ،روٹی کھانامشکل،ریٹائرڈافسروں نے80 لاکھ کےموبائل خرید لیے

پبلک نیوز:(دانش منیر) عوام پر ٹیکسوں کابھوج، عوام کا دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل،شہریوں کا شدید ترین گرمی میں بجلی کے بلوں کے خلاف احتجاج،جبکہ پنجاب میں ریٹائرڈ افسران کیلئے80لاکھ روپے کے بیش قیمت برانڈڈ موبائل خریدے گئے۔

تفصیلا ت کے مطابق  پنجاب محتسب کے 12کنسلٹنٹس اور ایڈوائزرز کیلئے 80 لاکھ کے فون خریدے گئے ہیں۔جن میں آئی فون 15 اور سامانگ ایس 24خریدے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ سابق چیف سیکرٹری اعظم سلیمان کی سربراہی میں یہ سب 22 گریڈ کے ریٹائرڈ بیوروکریٹس ہیں۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔