انسداد منشیات کا عالمی دن، اے این ایف خیبرپختونخوا کا سیمنار اور واک کا انعقاد

انسداد منشیات کا عالمی دن، اے این ایف خیبرپختونخوا کا سیمنار اور واک کا انعقاد

ویب ڈیسک: اے این ایف خیبرپختونخوا کا عالمی یوم انسداد منشیات اور غیر قانونی اسمگلنگ پر سیمنار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ 

ملک سے منشیات کے ناسور اور سمگلنگ کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے اے این ایف کی خدمات قابل ذکر ہیں۔ اے این ایف خیبرپختونخوا نے عالمی یوم انسداد منشیات اور غیر قانونی اسمگلنگ کے حوالے سے خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور پشاور یونیورسٹی میں سیمنار اور واک منعقد کیا گیا۔ 

عوام میں آگاہی پھیلانے کے لئے منعقد کئے گئے سیمینار اور واک میں اے این ایف و پولیس حکام سمیت یونیورسٹی فیکلٹی اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مقررین نے اس دن کی مناسبت سے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور سیمنار میں منشیات کے مضر اثرات سے متعلق ایک آگاہی فلم بھی چلائی گئی۔ 

شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں منشیات کے نقصانات سے آگاہی اور نوجوان نسل کو اس کے مضر اثرات سے محفوظ رہنے کی تلقین کی گئی تھی۔ 

اے این ایف حکام نے منشیات اور غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے نوجوانوں کو قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا ساتھ دینے کی تلقین بھی  کی۔

Watch Live Public News