(ویب ڈیسک)نئے مالی سال 2024-25 کا بجٹ نافذ ہوگیا، کمرشل پراپرٹی، اوپن پلاٹ یا رہائش کے لئے پلاٹ کی خریداری پر ٹیکس نفاذ،پراپرٹی خریداری پر فائلرز کے لئے ایکسائز 3 فیصد ڈیوٹی نافذ کر دی گئی۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دباؤ پر نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ریونیو کا ہدف 12 ہزار 970 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، جس میں 1700 ارب روپے سے زیادہ کے نئے ٹیکس شامل ہیں،کمرشل پراپرٹی، اوپن پلاٹ یا رہائش کے لئے پلاٹ کی خریداری پر ٹیکس نفاذ کیا،پراپرٹی خریداری پر فائلرز کے لئے ایکسائز 3 فیصد ڈیوٹی نافذ کر دی گئی ۔
کمرشل پراپرٹی، پلاٹ کی خریداری پر لیٹ فائلرز کے لئے 5 فیصد ڈیوٹی نافذ کی گئی،کمرشل پراپرٹی، پلاٹ کی خریداری پر نان فائلرز کے لئے7 فیصد ڈیوٹی ناٖفذ،چینی مینوفیکچرر کے لئےسپلائی پر 15 روپے فکسڈ ڈیوٹی نافذ کر دی گئی، سگریٹس میں استعمال ہونے والے فلٹر پر 44 ہزار روپے فی کلو ڈیوٹی،بجٹ میں نیکوٹین پاؤچز پر 12 سو روپے فی کلو ایکسائز ڈیوٹی نافذ ہوگئی،بجٹ میں فائلرز کے لئے تاخیر سے ریٹرن فائل کرنے بھی اضافی ٹیکس نافذ کیا گیا،5 کروڑ مالیت رکھنے والے فائلرز پر تاخیر پر 6 فیصد اضافی ٹیکس کا نفاذ کیا گیا۔
10 کروڑ تک مالیت والے فائلرز پر تاخیر پر 7 فیصد اضافی ٹیکس نافذ جبکہ10 کروڑ روپے سے زائد مالیت والے فائلرز پر 8 فیصد اضافی ٹیکس نافذ کیا گیا ہے۔