(ویب ڈیسک)لاہور کے شہری نے ایسی ڈیوائس تیار کرلی جس سے AC کا بل انتہائی کم آئے گا، AC کے ساتھ ڈیوائس لگانے سے انورٹر اے سی کے ایمپئیرلاک ہوجاتے ہیں، کچھ کمپنیوں کے ایسے اے سی ہوتے ہیں جن میں یہ آپشن ہوتی ہے کہ ایمپئیر لاک کرکے 2 سے ڈھائی ایمپئیر کے اوپر چلائیں اور پھر اس اے سی کو آپ UPS، چھوٹےسولر انورٹر پر بھی چلا سکتے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق گرمی کے موسم میں اے سی استعمال کرنے والوں کے لئے اہم خبر آگئی، پورا مہینہ AC چلائیں اور بل تقریباً 5 ہزار ادا کریں، شہری نے ’ پبلک نیوز ‘ کے اینکر سے بات کرتے بتایا کہ اگر آپ کا کمرہ بڑا ہے تب یہ ڈیوائس لگائیں جس سے ایمپئیر لاک ہوجائیں گے اور بل کی بچت بھی ہوگی، اس ڈیوائس کو ہم خود تیار کررہے ہیں، کسی بھی شہری کے پاس کسی بھی کمپنی کا AC انورٹر ہے ہم سے یہ ڈیوائس پورے پاکستان میں منگوا سکتا ہے، اس کو لگانا بھی بہت آسان ہے، جو اے سی آپ کا سٹارٹ ہوتے 8 سے 10 ایمپئیر لیتا ہے وہ سٹارٹ ہی 2 ایمپئیر سے ہوگا۔
1 ٹن کا اے سی 6 سے 7 ایمپئیر لیتا ہے اور ڈیڑھ ٹن کا اے سی 10 ایمپئیر لیتا ہے اور اگر آپ اس ڈیوائس کے ساتھ اے سی چلاتے ہیں تو 1 ٹن کا اے سی 2 سے ڈھائی ایمپئیر پر لاک ہوجائے گا اور ڈیڑھ ٹن کا 3 یا سوا 3 ایمپئیر پر لاک ہوگا، اگر کسی کا بل 30 ہزار آتا ہےتو وہ 10 ہزار رہ جائے گا، سارے مسائل کا حل ہم نے اس چھوٹی ڈیوائس سے حل کردیا ہے۔
جب یہ ڈیوائس AC کے ساتھ لگے گی نہ اس کا کمپریسرتبدیل کرنے کی ضرورت اور نہ گیس تبدیل کرنے کی ضرورت، جس پر طرح اے سی لگا ویسے ہیں لگا رہے گا، اس ڈیوائس کو ہم اے سی کے اوپر بھی رکھ سکتے ہیں، یہ ڈیوائس صرف 10 ہزار میں ملے گی اس کے اندر تقریباً سارے فنکشن رکھے ہیں۔