ویب ڈیسک: نئے مالی سال 2024-25 کا آغاز ،عام شہریوں کے لیے گھروں کی تعمیر مہنگی، 12 فیصد ٹیکس لگ گیا۔ ٹیکس نے عوام کی چیخیں نکلوادیں۔
تفصیلات کے مطابق عام شہریوں کو گھروں کی تعمیر پر سورس آف انکم بھی بتانا پڑے گا،سرکاری افسران کو گھروں کی تعمیر پر ایڈوانس ٹیکس پر استثنیٰ ہوگی،سرکاری افسران گھروں کی تعمیر پر سورس آف انکم بتانے سے مستثنیٰ ہوں گے۔
عام شہریوں کو گھروں کی فروخت پر بھی ایڈوانس ٹیکس دینا پڑے گا،پراپرٹی ڈیلرز اور ہاؤسنگ سوسائٹیز پر بھی بڑے ٹیکسز کا نفاذ ہوگیا،فائلرز کیلئے پراپرٹی الاٹمنٹ اور منتقلی پر 3 فیصد ٹیکس کا نفاذ ہوگیا،نان فائلرز کیلئے پراپرٹی الاٹمنٹ اور منتقلی پر 5 فیصد ایف ای ڈی عائد ہوگی۔