جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کیپشن: Justice Muneeb Akhtar took oath as Acting Chief Justice

ویب ڈیسک: جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی، جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منیب اختر سے حلف لیا۔

حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، لاء افسران اور اسٹاف نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے غیر ملکی دورے پر ہیں، جس کے سبب جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس بن گئے ہیں۔

  چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ آج آذربائیجان روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ ای سی او ممالک کی چیف جسٹسز کانفرنس میں شرکت کریں گے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 مئی سے 25 مئی تک ملک سے باہر ہوں گے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف لیں گے، غیر ملکی دورے سے قبل چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول بھی واپس کر دیا تھا۔

Watch Live Public News