ایشین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ،پاکستان کےعبدالجبارنے4 گولڈمیڈل جیت لئے

  ایشین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ،پاکستان کےعبدالجبارنے4 گولڈمیڈل جیت لئے
سورس: publicnews

( پبلک نیوز) سلیمان چودھری:  پنجاب یونیورسٹی اور پاکستان کے لئے اہم اعزاز،  ایشین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کےعبدالجبار نے4 گولڈمیڈل جیت لیے۔ 

پنجاب یونیورسٹی شعبہ سپورٹس کے لیکچرار نے ایشین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں 4 گولڈ میڈل جیت لئے۔ عبدالجبار نے گزشتہ ہفتے ہانگ کانگ میں ہونے والی سپر ہیوی ویٹ چیمپئین شپ میں حصہ لیا۔  چیمپئن شپ میں 17 ممالک سے 150 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

41 سالہ عبدالجبار عدنان 20 سال سے پاور لفٹنگ کھیل سے وابستہ ہیں۔انہوں  نے پانچویں مرتبہ ایشین چیمپئین بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ ان کے گولڈ میڈل حاصل کرنے پر تقریب میں پاکستان کا قومی ترانہ بھی لگایا گیا۔ 

وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود ،چئیرمین شعبہ سپورٹس ڈاکٹر ظفر اقبال بٹ کی جانب سے مبارکباد بھی  دی گئی۔ 

ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا تھا کہ عبدالجبار نے 4 گولڈ میڈلز حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کیا۔ 

Watch Live Public News

ہیلتھ و ایجوکیشن رپورٹر