وزیراعلیٰ پنجاب سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ پنجاب سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: Governor Khyber Pakhtunkhwa meeting with CM Punjab, discussing issues of mutual interest

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ حاجی غلام علی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں صوبوں کے مابین تعاون میں مزید اضافے اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔

گورنر حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی عوام کی خدمت کی لگن قابل تحسین ہے- 

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ پنجاب دیگر صوبوں کے لیے بڑے بھائی کا کردار ادا کرتا رہے گا- دیگر اکائیوں سے ملکر پاکستان کو مشکلات کے بھنور سے نکالیں گے- 

سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Watch Live Public News