ویب ڈیسک: اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس سیدہ شہر بانو نقوی کی مہندی اور بارات کے بعد اب ولیمے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
تفصلات کے مطابق شہربانو نقوی کے ولیمے کی تقریب 28 اپریل کو لاہور میں منعقد ہوئی جس میں رشتہ داروں سمیت دوست احباب نے شرکت کی۔
ولیمے پر شہربانو نے سلور رنگ کا خوبصورت شرارا زیب تن کیا۔
https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-05-02/news-1714657425-4766.mp4
شہربانو کی شادی اشتر نقوی نامی شخص سے ہوئی ہے، اس سے قبل ان کی مہندی کی تصاویر فوٹوگرافر نے شیئر کی تھیں اور ساتھ ہی میک اپ آرٹسٹ نے بھی خاتون پولیس افسر کی ویڈیوز پوسٹ کیں۔
شہربانو نے مہندی پر ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کا شرارا زیب تن کیا جو کہ پیلے رنگ کا تھا،اس کے علاوہ اپنی بارات پر اے ایس پی شہربانو سرخ رنگ کے عروسی لباس میں نظر آئیں۔
خیال رہے کہ رواں برس 25 فروری کو لاہور کے علاقے اچھرہ میں عربی حروف سے مزین لباس پہن کر آنے والی خاتون کو ایس ڈی پی او گلبرگ لاہور اے ایس پی شہربانو نقوی نے اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہوئے مشتعل ہجوم سے بحفاظت بچایا۔
اس کے بعد شہربانو سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث رہیں، اب حال ہی میں ان کی شادی کی تقریبات ہوئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔