( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق دورہ آئر لینڈ ،انگلینڈ اورٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان اسکواڈکااعلان نیوزی لینڈ سیریز کےاختتام پر کیا جائےگا،آئی سی سی نے ٹی ٹؤئنٹی ورلڈکپ کےلئےاسکواڈ بھجوانے کی تاریخ یکم مئی رکھی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم مئی تک تمام کرکٹ بورڈ ز اسکواڈ آئی سی سی کو جمع کروانے کے پابند ہیں، اسکواڈ جمع کروانے کےبعد 25 مئی تک ردوبدل کیا جاسکے گا۔
واضح رہے کہ 25 مئی کے بعد اسکواڈ میں تبدیلی کے لئے آئی سی سی کے ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری درکار ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اسکواڈ میں 17 سے 18 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان متوقع ہے۔ آئرلینڈ سیریز سے قبل قومی ٹیم کا مختصر کیمپ لگائے جانے کا بھی امکان ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان ٹیم نے آئرلینڈ میں تین اور انگلینڈ میں چار ٹی ٹونٹی میچز کھیلنا ہیں۔
پاکستان ٹیم سات مئی کو آئرلینڈ روانہ ہو گی اور سیریز 10 مئی کو شروع ہو گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 22 مئی سےشروع ہو رہی ہے۔