کراچی (پبلک نیوز) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ٹیکس ادا کئے بنا یہ ملک نہیں چل سکتا.
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ٹیکس نیٹ سے باہر افراد کو ہر صورت ٹیکس نیٹ میں لائیں گے ، ہم پیسہ بنانے کو گناہ نہیں سمجھتے ، پیسہ بنانا بزنس کمیونیٹی اور تاجروں کا حق ہے ، جہاں جہاں موقع ملا سپورٹ فراہم کریں گے ،پیٹرولیم مصنوعات پر تیس روپے کا لیوی وزیر اعظم نے ختم کردی ، بھارت میں ایک لیٹر پیٹرول کتنے کا ہے دیکھ سکتے ہیں .
شوکت ترین نے کہا کہ پی ڈی ایل کی مد میں 600 ارب روپے رکھے گئے ہیں جس میں ایک روپیہ بھی نہیں آیا، مہنگائی کی اصل وجہ عالمی مارکیٹ میں اجناس کی قیمت بڑھنا ہے ، کسی حکومت نے زراعت کی شعبے کو فوکس نہیں کیا ، ہم ابھی اس وجہ سے اجناس کی درآمد کررہے ہیں ، اس بجٹ میں زرعات کے شعبےمیں کافی رقم رکھی گئی ہے ، مڈل مین 400 گنا پیسے بنا رہاہے ، مہنگائی کی اصل وجہ مڈل مین ہے . کسانوں کو کچھ نہیں ملتا لیکن مڈل میں 400 گنا کما کر عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالتا ہے .
شوکت ترین نے مزید کہا شرح سود اسٹیٹ بینک کا معاملہ ہے اس پر کچھ نہیں کہوں گا ، کور انفلیشن ابھی سات فیصد ہے ، جب تک یہ کم نہیں ہوگی تو مشکلات ہوں گی ، اسمگلنگ کو ہر صورت روکنا ہے اس سے ملکی معشیت کو نقصان ہورہاہے ، تاجر بھی اسمگلنگ کی اشیا نہ خریدیں اور نہ فروخت کریں ، کچھ فائدے کے لیے یہ کام کرلیتے ہے جو غلط ہے.