اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری جب ٹی ٹی پی کو بھارت سے فنڈز ہی نہیں ملیں گے تو ان کی کمر ویسے ہی ٹوٹ جائے گی۔ افغانستان میں ایک ایسی حکومت تشکیل دی جائے جس پر تمام گروہوں کا اتفاق ہو۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے اندر فیصلہ سازی کا اختیار افغانستان کے لوگوں کا حق ہے۔ ہم چین، ترکی، امریکہ برطانیہ سمیت تمام علاقائی ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ خطے کے ممالک افغانستان میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکمت عملی اختیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں افغانستان کو استحکام کی جانب لے جایا جا سکے۔ پاکستان نے مثبت صورتحال تشکیل دینے کی کوشش کی۔ ہم نے طالبان اور امریکہ کو مذاکرات پر آمادہ کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کابل کی حکومت کے ساتھ بھی طالبان کے مذاکرات کرانے کی کوشش کی۔ بدقسمتی سے اشرف غنی کا رویہ درست نہیں تھا۔ ہمارے پاس طالبان سے متعلق فیصلہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔