پسوڑی کے افریقی ورژن نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

پسوڑی کے افریقی ورژن نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی
کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا ہٹ گانا’’پسوڑی‘‘ اب سرحدیں عبور کرتا ہوا افریقا پہنچ گیا ہے۔ کوک اسٹوڈیو افریقا نے پسوڑی گانے کو اب افریقی تڑکا لگا کر پیش کردیا ہے۔ انسٹاگرام پر کوک اسٹوڈیو افریقہ کے آفیشل اکاؤنٹ پر پسوڑی کا افریقی ری مکس شیئر کیا گیا ہے۔افریقی ورژن میں علی سیٹھی کے ہمراہ افریقی گلوکار ریکاڈو بینکس اور مصر سے تعلق رکھنے والے ریپر مروان موسیٰ نے آواز کا جادو چلایا ہے۔
خیال رہے کہ اس برس کے آغاز میں ہی شروع ہونے والے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے پانچویں گانے پسوڑی کو شائے گِل اور علی سیٹھی نے روایتی پاپ انداز میں گایا تھا۔ اس کی شاعری فضل عباس اور علی سیٹھی نے لکھی ہے جب کہ اس کی موسیقی کو ذوالفقار جبار خان المعروف زلفی نے کمپوز کیا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔