پاک فوج سے متعلق فیک نیوز پھلانے والے مزیداکاؤنٹ پکڑے گئے

پاک فوج سے متعلق فیک نیوز پھلانے والے مزیداکاؤنٹ پکڑے گئے
پاک فوج اور سربراہ پاک فوج کے حوالے سے جھوٹی نیوز پھیلانے والے کچھ مزید اکاؤنٹس پکڑے گئے۔ انجینیر نوید نامی شخص نے ٹویٹ پر دعویٰ کیا تھا کہ آرمی چیف نے14اگست کو لندن سفارتخانے میں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی ۔ آرمی چیف کے حوالے سے غلط خبر چلائی گئی۔ ویڈیو درحقیقت آرمی چیف کے یوکرین کے دورہ مئی2021 کی ہے۔ انجینیر نوید نامی شخص ایک سمندر پار پاکستانی ہے جو پنجاب کے ضلع جھنگ کا رہائشی ہے، محمد نوید افضل پاکستان تحریک انصاف سپوٹر ہے اور اس کو ، پی ٹی آئی اور تحریک انصاف ٹویٹر اکاؤنٹ فالو کرتے ہیں۔ آرمی چیف کے حوالے سے پھیلائی جانے والی فیک نیوز کو 64 ہزار لوگوں نے لائک اور9 ہزار لوگوں نے ریٹویٹ کیا جن میں سے اکثریت پی ٹی آئی کی ہے۔ فیک نیوز کو بعض بڑے اکاؤنٹ نے ریٹویٹ بھی کیا۔ سوشل میڈیا پر نفرت انگیزخبریں سوچی سمجھی سازش کے تحت پھلائی جا رہی ہیں اور فوج اور عوام میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ملک دشمن عناصر ایسی افواہوں کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں۔قوم خصوصاً نو جوانوں سے ذمہ داری کی توقع کی جاتی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔