امریکا میں سیاسی تشدد کی کوئی گنجائش نہیں:جو بائیڈن

امریکا میں سیاسی تشدد کی کوئی گنجائش نہیں:جو بائیڈن
کیپشن: امریکا میں سیاسی تشدد کی کوئی گنجائش نہیں:جو بائیڈن

ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا میں سیاسی تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔

تفصیلات کے مطابق شکاگو میں ہونیوالے ڈیموکریٹک پارٹی کے 4 روزہ نیشنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ امریکیوں کی بدولت ہمارے 4 سال غیر معمولی رہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امریکیوں سے محبت ہے اور اس اجتماع میں موجود ہر شخص میرے دل کے قریب ہے، ہمارے اچھے دن آرہے ہیں، جمہوریت غالب آئے گی۔

جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ کملا ہیرس جلد امریکا کی صدر بنیں گی، ڈونلڈ ٹرمپ 4 سال سے وعدے کرتے رہے لیکن کیا کچھ نہیں، ٹرمپ دور کی بہ نسبت امریکا آج زیادہ محفوظ ہے ۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہمارے فیصلے آنے والی دہائیوں کے لیے ہماری قوم اور دنیا کی قسمت کا تعین کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے پہلی سیا ہ فام خاتون کو امریکا کی سپریم کورٹ میں لا کر وعدہ پورا کیا، میں آپ سے  پوچھتا ہوں کہ کیا آپ آزادی کیلئے تیار ہیں ؟ ، کیا آپ جمہوریت کیلئے تیار ہیں ، اگر آپ اچھا کرینگے تو ہم بھی اچھا کرینگے ، ہم نے اپنی معیشت کو مضبوط کرنا ہے۔

اس کنونشن میں بائیڈن  باضابطہ طور پر صدارتی امیدواری سے دستبردار ہوں گے اور اپنی نائب کملا ہیرس کو نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے پارٹی کی جانب سے امیدوار نامزد کرنے کا راستہ بنائیں گے۔

صدارتی امیدوار کی دوڑ سے ان کی اچانک دستبرداری اور کملا ہیریس کے سامنے آنے کے ایک ماہ سے بھی کم وقت کے بعد ڈیموکریٹس صدر کو ان کے طویل عرصے تک سیاست میں گزارنے کے لیے خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ یہ وہی عہدیدار ہیں جنہوں نے ان کی صحت کی حالت اور عمر کے بارے میں خدشات کے درمیان انھیں اس دوڑ سے باہر نکالنے میں کردار ادا کیا تھا۔

دوسری جانب شکاگو میں غزہ کی پٹی میں حماس کے ساتھ تباہ کن جنگ میں امریکی انتظامیہ کی اسرائیل کی حمایت کے خلاف ایک بہت بڑا مظاہرہ بھی ہو رہا ہے۔

فلسطینیوں کے حامی دسیوں ہزار مظاہرین پیر کو ڈیموکریٹک پارٹی نیشنل کنونشن کے صدر دفتر کے سامنے جمع ہوگئے  تاکہ غزہ پر جنگ میں اسرائیل کی حمایت میں امریکی انتظامیہ کے موقف کی مذمت کی جا سکے۔

Watch Live Public News