بی ایل اے دہشتگردوں کی ہلاکت ، صدر ، وزیراعظم  سمیت دیگر کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

بی ایل اے دہشتگردوں کی ہلاکت ، صدر ، وزیراعظم  سمیت دیگر کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم  شہباز شریف،   صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے   ڈی سی پنجگور کو شہید کرنیوالے دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کی شہادت میں ملوث دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ  ملک میں دہشتگردی پھیلانے والے عناصر   ڈی سی پنجگور کے قاتلوں کے انجام سے سبق حاصل کر لیں، پاکستان میں دہشتگردی کو پنپنے کا قطعاً موقع نہیں دیا جائے گا۔

 وزیراعظم نے کہا کہ  دہشتگردی کے مکمل سدباب تک ہماری دہشتگردوں سے جنگ جاری رہے گی،  پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کی جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خراج تحسین: 

صدر آصف علی زرداری  نے  مستونگ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر فورسز کو خراجِ تحسین  پیش کیا ہے۔ صدر مملکت نےڈی سی پنجگور کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے پر سیکورٹی فورسز کو سراہا ہے۔

صدر مملکت کی پاک فوج کی مؤثر  کاروائی ، پیشہ وارانہ  مہارت پر تعریف کی اور کہا کہ  دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھیں گے ۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین: 

ادھر  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے مستونگ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں بی ایل اے کے3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ     سکیورٹی فورسز  نے کامیاب آپریشن کرکے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی  کی شہادت کے ذمہ دار دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز باصلاحیت اور پروفیشنل ہیں ۔ قوم کو بہادر سکیورٹی فورسز پر فخر ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ  بلوچستان میں امن کےلئے سکیورٹی فورسز نے جانفشانی سے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

Watch Live Public News