معروف بھارتی اداکارہ رانی مکھرجی کے کزن و اداکار سمراٹ مکھرجی گرفتار

معروف بھارتی اداکارہ رانی مکھرجی کے کزن و اداکار سمراٹ مکھرجی گرفتار

(ویب ڈیسک ) معروف بھارتی اداکارہ رانی مکھرجی کے کزن اور بنگالی اداکار سمراٹ مکھرجی کو کلکتہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا  رپورٹس کے مطابق  بھارتی ریاسٹ مغربی بنگالی کے شہر کلکتہ کے علاقے بیھلا میں اداکار سمراٹ مکھرجی کی تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار  کو کچل دیا۔

رپورٹس    کے مطابق اداکار   سمراٹ مکھرجی  کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی ہوگیا جس کی حالت تشویشناک ہے۔ تشویشناک حالت کے باعث زخمی کو سرکاری اسپتال سے شہر منتقل کردیا گیا۔

اداکار کی گاڑی   موٹر سائیکل کو کچلنے کے بعد گھر میں بھی گھس گئی اور گھر کا دروازہ بھی توڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ   اداکار مبینہ طور پر نشے میں تھے۔ 

ادھر  پولیس نے اداکار کو گرفتار کرلیا اور گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔اس حوالے سے پولیس کا کہناہے کہ   اداکار کے میڈیکل ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Watch Live Public News