شعیب ملک کے بھتیجے نے ٹرپل سنچری بنا ڈالی

شعیب ملک کے بھتیجے نے ٹرپل سنچری بنا ڈالی
کراچی: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے آل رائونڈر شعیب ملک کا بھتیجا بھی بڑا کھلاڑی بننے کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ اس نے کراچی میں جاری قائداعظم ٹرافی میں ٹرپل سنچری بنا ڈالی ہے۔ اس نوجوان کھلاڑی کا نام محمد حریرہ ہے، جو پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا بھتیجا ہے۔ اس نے یہ کارنامہ سٹیٹ بینک گراؤنڈ پر سرانجام دیا۔ محمد حریرہ نے بلوچستان کیخلاف کھیلتے ہوئے صرف 327 گیندوں پر ٹرپل سینچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1472824379709005826?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1472824379709005826%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F272531- یہ بات ذہن میں رہے کہ محمد حریرہ کی عمر محض 19 سال ہے اور وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ٹرپل سنچری کرنیوالے پاکستان کے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے لیجنڈ کھلاڑی جاوید میانداد نے صرف 17 سال کی عمر میں ٹرپل سنچری کی تھی۔

Watch Live Public News