آج موسم کیسا رہے گا؟

آج موسم کیسا رہے گا؟

اسلام آباد(پبلک نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دار الحکومت میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ، نارووال ، لاہور، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جوہرآباد، سرگودھا، فیصل آباد میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولپور اور بہاولنگر میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ صوبہ کے پی بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ چترال اور سوات میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر ہلکی بارش /ہلکی برفباری کی توقع ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔