پبلک نیوز : ریکارڈ شدہ افتتاحی تقریب میں عاطف اسلم، آئمہ بیگ سمیت دیگر ستارے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان سپرلیگ 2021 کا میلہ 22 مارچ تک جاری رہے گا، پاکستان سپرلیگ میں 6 ٹیمیں ٹرافی کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی، ہرٹیم 10 میچ کھیلے گی۔
پاکستان سپرلیگ 2021 میں مجموعی طورپر34 میچز کھیلے جائیں گے، پہلا مرحلہ 7 مارچ تک کراچی میں ہوگا، دوسرا مرحلہ 10 مارچ سے لاہورمیں شروع ہوگا۔
ایونٹ کی 4 بہترین ٹیمیں پلے آف مرحلے کے لیےکوالیفائی کریں گی۔ اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 6 کے میچزکراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے، پی ایس ایل کی کامیابی کی اصل وجہ کرکٹ شائقین ہیں۔
#WATCH: Fireworks light up #Karachi sky during the opening ceremony of the sixth edition of #Pakistan Super League on Saturday. || #PSL2021 #KKvsQG-https://t.co/eGzOWnWyu4 pic.twitter.com/IkJDoYZBjT
— Arab News Pakistan (@arabnewspk) February 20, 2021
پی ایس ایل 6 کا پہلا ٹاکرا کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان افتتاحی تقریب کے بعد ہو گا۔تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا.