صحافی محسن بیگ کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

صحافی محسن بیگ کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے سینیئر صحافی محسن بیگ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا۔

وفاقی پولیس نے محسن بیگ کے خلاف تھانہ مارگلہ میں ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے بعد ڈیوٹی مجسٹریٹ شعیب اختر کی عدالت میں پیش کیا۔ محسن بیگ پر بغیر لائسنس پستول رکھنے کا مقدمہ گزشتہ روز درج کیا گیا تھا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ محسن بیگ کے خلاف ناجائز اسلحے کا مقدمہ درج کیا ہے، عدالت نے ملزم کو بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں جوڈیشل ریمانڈ میں جیل بھجوانے کا حکم سنادیا۔

خیال رہے کہ محسن بیگ پہلے ہی دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار اور جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔

محسن بیگ کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر کل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔