ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔
برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ ملکہ الزبتھ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
بکنگھم پیلس کے مطابق ملکہ الزبتھ زکام جیسی معمولی علامات محسوس کر رہی ہیں، کورونا کے باعث ملکہ رواں ہفتے اپنی رہائش گاہ سے ہی کام جاری رکھیں گی۔
خیال رہےکہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی عمر 95 سال ہے، چند روز قبل ہی ملکہ الزبتھ نے اعلان کیا تھا کہ ان کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہ اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر ملکہ برطانیہ ہوں گی۔