انار کلی بم دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش

انار کلی بم دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش
لاہور ( پبلک نیوز) انار کلی میں ہونے والے بم دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پلانٹڈ ڈیوائس سے دھماکا کیا گیا۔ دھماکے میں خطرناک ڈیڑھ کلو باروودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔ دھماکا لوہاری چوک میں ہوا۔ دھماکے میں عمارت اور 8 موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا۔ 29 افراد زخمی اور 2 جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں رمضان اور ابصار شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دھماکا ایک بج کر 40 منٹ پر ہوا، 1بجکر 44 منٹ پر نامعلوم شخص کی کال آئی کہ نیو انارکلی میں دھماکا ہوا۔ اطلاع ملتے ہی لاہور پولیس سمیت انتظامیہ فوری پہنچی۔ پولیس، فرانزک ایجنسیوں، حساس ادارے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ بارودی مواد کس میں نصب تھا، اس حوالے سے سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد لی جارہی ہیں۔ دھماکے کے فوری بعد لاہور کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بعض مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا جن سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔