گزشتہ 7ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں11 بار اضافہ

گزشتہ 7ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں11 بار اضافہ
لاہور ( پبلک نیوز) گزشتہ 7 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 بار اضافہ ہوا۔ گزشتہ سات ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گیارہ مرتبہ ہوشربا اضافہ کیا گیا۔ 15 جون 2021 سے 15 جنوری 2022 تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 39 روپے 27 پیسے اضافہ ہوا۔ پیٹرول 39 روپے 27 پیسے ہائی سپیڈ ڈیزل 33 روپے 86 پیسے مہنگاہوا۔ لائٹ ڈیزل 36 روپے 89 پیسے مٹی کا تیل 36 روپے 48 پیسے مہنگا ہوا۔ سات ماہ کے قبل پیٹرول کی قیمت 108 روپے 56 پیسے تھی۔ 15 جنوری2022 سے 148 روپے 83 پیسے تک پہنچ چکی ہے . ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 110 روپے 76 پیسے سے بڑھ کر 145 روپے 62 پیسے تک پہنچ گئی. مٹی کے تیل کی قیمت 80 روپے سے بڑھ کر 116 روپے 48 پیسے فی لیٹر ہے . لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 77 روپے 65 پیسے سے بڑھ کر 114 روپے 54 پیسے ہے.

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔