ملک بھر میں بارشیں برس پڑیں، موسم خوشگوار

ملک بھر میں بارشیں برس پڑیں، موسم خوشگوار
لاہور (ویب ڈیسک ) اسلام آبا د ، راولپنڈی، لاہور ، اٹک اور دیگر شہروں میں بارش سے جل تھل ہو گئی ، شہر میں رات گئے سے بارش کا سلسلہ جاری، گرمی کا زور ٹوٹ گیا لیکن انتظامیہ کی نااہلی سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل اور سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ، کراچی، راولپنڈی ، لاہور ، چنیوٹ ، سرگودھا، چکوال ، اٹک اور مردان سمیت کئی شہروں میں وقتاً فوقتاً بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں مجموعی طور پر 99 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پاکستان کے کئی علاقوں میں وقتاً فوقتاً بارش کا امکان ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، پنجاب ، خیبر پختونخواہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش ہو سکتی ہے۔ کراچی ، میر پور خاص ، بدین، ٹھٹھہ میں بھی ہلکی بارش کا پیش گوئی کی گئی ہے۔

Watch Live Public News