پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ پر قابو پالیا گیا،ٹریڈنگ بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ پر قابو پالیا گیا،ٹریڈنگ بحال
کیپشن: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آتشزدگی

ویب ڈیسک:   پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، جس کے بعد ٹریڈنگ بحال کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فائر بریگیڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں آتش زدگی کا واقعہ عمارت کی چوتھی منزل پر پیش آیا، جس کے بعد ٹریڈنگ کا عمل روک دیا گیا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی بروکر بلڈنگ میں آگ لگی تھی، آگ عمارت کی چوتھی منزل پر لگی تھی۔

آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع عمارت میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈز کی گاڑیاں اور ٹیمیں فوری طور پر روانہ کردی گئی تھیں، جس نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد عمارت کی چوتھی منزل پر لگی آگ پر قابو پالیا۔

آگ پر قابو پائے جانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم معمولی مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔

Watch Live Public News