واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان اور دنیا کے دیگر اہم سیاسی رہنمائوں، صحافیوں اور سماجی ورکرز کے فون ٹیپ کرنے کا انکشاف، دنیا کی پچاس ہزار اہم شخصیات اس جاسوسی کا ہدف بنائی گئیں، جاسوسی اسرائیلی کمپنی کے سافٹ وئیر کی مدد کی سے گئی۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک تہلکہ خیز رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے زیر استعمال پرانا فون بھی جاسوسوں کا ہدف رہا ، اس مقصد کیلئے موبائل ہیکنگ کا اسرائیلی سافٹ وئیر استعمال کیا گیا، دنیا کے جن پچاس ہزار افراد کی جاسوسی کی گئی ان میں وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی ، عرب شاہی خاندان ، کئی دیگر ممالک کے سربراہ ، وزرا ، کاروباری شخصیات ، صحافی اور سماجی کارکن شامل ہیں۔ سعودی عرب کے مقتول صحافی جمال خاشقجی کی دو قریبی خاتون ساتھیوں کے فون بھی ہیک کئے گئے، جاسوسی کا یہ نیٹ ورک کم از کم پچاس ممالک تک پھیلا ہوا تھا، مزید برآں یہ ا نکشاف بھی ہوا ہے کہ بھارت نےبھی اسرائیلی سافٹ وئیر کی مدد سے وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ کے اہم ارکان کے ٹیلی فون ٹیپ کرنے کی کوششیں کیں۔ اس معاملہ میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت کے مابین مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزرا سمیت سرکاری افسران کے لئے کمیونی کیشن کیلئے واٹس ایپ کی طرز کی نئی ایپلی کیشن لائی جائیگی۔