سعودی عرب میں قید 63 پاکستانیوں کی واپسی

سعودی عرب میں قید 63 پاکستانیوں کی واپسی

اسلام آباد(پبلک نیوز)‌بادشاہوں کی محفل میں مزدوروں کی باتیں، وزیر اعظم عمران خان کی کاوشیں رنگ لے آئیں، سعودی عرب کے جیلوں میں قید مزید درجنوں پاکستانیوں کی سزا معاف رہا ہوگئے. 63 پاکستانی شہری جیلوں سے رہا ہونے کے بعدوطن واپس پہنچ گئے، عید اپنوں میں گزاریں گے.

تفصیلا ت کے مطابق قیدی رہائی کے بعد پی آئی اے 9728 کی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے . خصوصی پرواز پر 63 پاکستانی محنت کش اور مزدور سعودی عرب سے پاکستان پہنچے. وزارت اووسیز پاکستان، وزارت خارجہ اور ریاض میں پاکستانی سفارتخانے نے قیدیوں کی رہائی میں اہم کردار ادا کیا. پاکستانی شہریوں کو سعودی شاہ سلمان اورولی عہد محمد بن سلمان کے حکم پر رہائی ملی. قیدیوں کی رہائی سے وطن واپس پہنچنے تک وزیراعظم کو تمام تر صورتحال سے آگاہ رکھا گیا. مزیر قیدیوں کی رہائی کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی.

وزیراعظم عمران خان نے رمضان میں دورہ سعودی عرب کے دوران مزید پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا معاملہ اٹھایا تھا . عام جرائم میں قید کاٹنے والے پاکستانی شہری سعودی جیلوں سے رہائی ملنے پر انتہائی خوش,قیدیوں کی دعائیں. رہائی پانے والے قیدیوں کا سعودی حکومت اور وزیر اعظم پاکستان سے اظہار تشکر .

ادھر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ذاتی کوششوں سے یہ پاکستانی سعودی عربیہ کی جیلوں سے رہا ہو کر آج پاکستان پہنچے۔ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ یہ لوگ اپنوں میں عید کر سکیں۔ عمران خان ہمیشہ غریب کا سوچتے ہیں اور محنت کش ان کے دل کے بہت قریب ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔