امریکی ڈالر کی اونچی اڑان، 226 روپے کا ہوگیا

امریکی ڈالر کی اونچی اڑان، 226 روپے کا ہوگیا
پاکستان میں امریکی ڈالر کی اڑان اور روپے کی مسلسل بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے ایک پیسہ مہنگا ہو کر 226 روپے کا ہو گیا ہے۔ گذشتہ روز دو دنوں سے پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور روپیہ ملکی تاریخی کی پست ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔ آج ٹریڈنگ کےآغاز پر انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 4 روپے اضافہ ہوا اور انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 226 کی سطح پر پہنچ گئی۔ منگل کے روز انٹربینک میں صرف چند گھنٹوں کے دوران ڈالر 8 روپے 20 پیسے کے اضافے سے 224 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم دن کے اختتام پر ڈالر 6 روپے 79 پیسے کے اضافے سے 221 روپے .90 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب دن کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 8 روپے بڑھ کر 224 روپے ہو گیا تھا۔ اس سے قبل پیر کے روز انٹر بینک میں ڈالر چار روپے چوبیس پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر پانچ روپے مہنگا ہوا تھا۔ اس طرح 2 دنوں کے دوران امریکی ڈالر انٹر بینک میں بارہ روپے سے زائد مہنگا ہوا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔