اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی کامیابی، بلند ترین سطح کا نیا ریکارڈ

اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی کامیابی، بلند ترین سطح کا نیا ریکارڈ
کیپشن: Historic stock market success, new record highs

ویب ڈیسک: نئے مالی سال کا بجٹ اسٹاک مارکیٹ کو راس آگیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان آج بھی جاری ہے۔ جہاں کاروباری دن کے آغاز پر ہی بلند ترین سطح کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری دن کے آغاز پر ہنڈرد انڈیکس میں 843 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 79 ہزار644پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

آج ٹریڈنگ کے دوران نفسیاتی حد عبور ہوگئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔ ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے اب 80 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کرلی ہے۔ 

ہنڈرڈ انڈیکس میں 1199 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 80 ہزار 1 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہا ہے۔ 

کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی دیکھنے میں آئی۔ 100 انڈیکس نے بلندیوں کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔ ایک موقع پر انڈیکس 80 ہزار 59پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچا تاہم ہفتے کے آخری کاروباری دن کا اختتام مندی پر ہوا۔ 

100 انڈیکس 105 پوائنٹس کی کمی سے 78 ہزار 695 کی سطح پر آ گیا۔ ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مارکیٹ میں کمی ہوئی۔

گزشتہ ایک سال کے دوران اسٹاک مارکیٹ کی شاندار کارکردگی:

ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سال کے دوران 37851 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ انڈیکس نے 41452 پوائنٹس سے سفر شروع کیا۔ جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس اب تک تقریباً 91 فیصد بڑھ گیا ہے۔

ہنڈرڈ انڈیکس 80059 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو آج چھو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں تقریباً 4052 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 64 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

ڈالر کے لحاظ سے انڈیکس میں تقریباً 15 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن $37 بلین تک پہنچ گئی ہے۔

Watch Live Public News