ترجمان وزارت خارجہ  کی   پٹرولیم لیوی میں اضافے کے خبروں کی تردید

ترجمان وزارت خارجہ  کی   پٹرولیم لیوی میں اضافے کے خبروں کی تردید

(ویب ڈیسک ) ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے   پٹرولیم لیوی میں اضافے کے خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ  یکم جولائی 2024ءسے پٹرولیم لیوی میں اضافے سے متعلق میڈیا میں چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، پٹرولیم مصنوعات پر پٹرولیم لیوی میں گنجائش رکھی گئی ہے۔

 ترجمان نے بتایا کہ   پٹرولیم لیوی میں یکم جولائی 2024ءسے اضافہ نہیں ہو رہا اور نہ ہی اس بارے میں کوئی فیصلہ ہوا ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق  حکومت عوام پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی، مہنگائی میں کمی کیلئے  اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ سے آگاہ ہیں، عوام افواہوں پر یقین نہ کریں۔

Watch Live Public News