مالدیپ کےصدر پرکالا جادو کرنےکےالزام میں مرکزی وزیر گرفتار

مالدیپ کےصدر پرکالا جادو کرنےکےالزام میں مرکزی وزیر گرفتار
کیپشن: مالدیپ کےصدر پرکالا جادو کرنےکےالزام میں مرکزی وزیر گرفتار

ویب ڈیسک: مالدیپ کے صدر محمد معزو پر کالا جادو کرنے کے الزام میں ماحول اور توانائی سے متعلق امور کی وزیر فاطمہ شمناز علی سلیم کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت مالے میں گرفتاری کے بعد فاطمہ شمناز علی سلیم اور اس کے دو ساتھیوں کو ایک ہفتے کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

فاطمہ شمناز علی سلیم کی گرفتاری کے حوالے سے مقامی اخبار سن نے بتایا ہے کہ ان کی وزارت بہت اہم ہے کیونکہ مالدیپ کو ماحول میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے انتہائی نوعیت کے خطرات لاحق ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر حدت یونہی بڑھتی رہی تو سمندر کی سطح بلند ہوتے رہنے سے مالدیپ رواں صدی کے آخر تک اپنا وجود برقرار نہیں رکھ پائے اور اِس پر آباد رہنا ممکن نہ رہے گا۔

مالدیپ کے قانون کے مطابق کالا جادو کرنا کوئی جرم نہیں تاہم شرعی قوانین کے تحت فاطمہ شمناز علی سلیم کو 6 ماہ تک قید کا سامنا ہوسکتا ہے۔

Watch Live Public News