شہزادی این 5 دن کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہو گئیں

شہزادی این 5 دن کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہو گئیں
کیپشن: Princess Anne discharged
سورس: web desk

(محمدساجد) شہزادی این گذشتہ ہفتے پیش آنے والے حادثے کے باعث ہسپتال منتقل تھیں، سر پر چوٹ لگنے کے باعث انہیں ڈاکٹرز  نے دسچارج نہیں کیا ،  ہسپتال میں پانچ دن گزارنے کے بعد وہ ٹھیک ٹھاک گھر واپس آگئی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق 73 سالہ شہزادی رائل کو  گیٹ کامبی پارک اسٹیٹ میں گھوڑے سے ٹکرانے کے بعد یادداشت میں کمی کا سامنا کرنا پڑا،کنگ چارلس کی اکلوتی بہن ہے جمعہ کی صبح گھر پہنچی، امید کی جارہی ہے کہ وہ جب تک مکمل صحت یابی نہیں ہوجاتیں وہ گھر پر ہی رہیں گی، شہزادی کی واپسی کے بعد اس کے شوہر سر ٹم لارنس نے کہا، "میں اپنی بیوی کے مختصر قیام کے دوران ساؤتھ میڈ ہسپتال کی تمام ٹیم کا ان کی دیکھ بھال کرنے پرتہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتےہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ جیسے ہی شہزادی کی میڈیکل ٹیم اُن کی صحت کےبارے مکمل طور پر مطمئن نہیں ہوپاتی وہ عوامی سطح پر مصروفیات میں واپس نہیں آئیں گی۔

  شہزادی این آنجہانی ملکہ الزبتھ II اور پرنس فلپ کی اکلوتی بیٹی ہیں،اس ہفتے انہوں نے تمام مقرر کردہ اپنے سرکاری فرائض کو منسوخ کر دیا ہے، جس میں دورہ انگلینڈ بھی شامل ہے،’ڈاکٹرز نے بھی یہ مشورہ دیا ہے کہ رائل ہائینس کی اگلے ہفتے کی مصروفیات ملتوی کر دی جائیں گی۔ 

Watch Live Public News