صدارتی بحث کی میزبانی سے قبل سی این این  نے ترجمان  ٹرمپ مہم   کودوران انٹرویو آف ایئر کردیا

صدارتی بحث کی میزبانی سے قبل سی این این  نے ترجمان  ٹرمپ مہم   کودوران انٹرویو آف ایئر کردیا

(ویب ڈیسک )   سی این این نے ٹرمپ اور جوبائیڈن  کے درمیان  ہونے والی   صدارتی بحث کی میزبانی سے قبل اچانک ٹرمپ مہم کی ترجمان کیرولین لیویٹ کو آف ایئر کردیا ۔

اینکر کاسی ہنٹ نے انٹرویو شروع ہونے کے چند ہی منٹ بعد لیویٹ سے یہ پوچھنے کے بعد آف ایئر کردیا کہ  جب وہ جمعرات کو اٹلانٹا  میں اسٹیج پر آئیں گے تو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکمت عملی کیا  ہوگی۔

لیویٹ نے کہا کہ  " صدر ٹرمپ جوبائیڈن کے برعکس  جمعرات کے مباحثوں سے پہلے اچھی طرح سے تیار ہیں۔ انہیں  چھپنے کی ضرورت نہیں ہے اور  نہ ان کے مشیروں  نے ان کو بتانا ہے کہ کیا کہنا ہے ۔ صدر ٹرمپ جانتے ہیں کہ وہ کیا کہنا چاہتے ہیں۔‘‘

اس کے بعد ترجمان نے نوٹ کیا کہ بحث کا مرحلہ ممکنہ طور پر ٹرمپ کیلئے ایک اچھا ماحول نہیں ہوگا  اور سی این این کے مباحثے کے ماڈریٹرز، شریک میزبان جیک ٹیپر اور ڈانا باش پر ماضی میں اس کی جانبدارانہ کوریج کا الزام لگادیا۔

ترجمان ٹرمپ مہم نے کہا کہ  "یہی وجہ ہے کہ صدر ٹرمپ جان بوجھ کر سی این این پر ایک  ایسے ماحول میں آرہے ہیں جس میں مباحثہ  کروانے  والے ماڈریٹرز وہ  ہیں جنہوں نے گزشتہ آٹھ سالوں میں ان کے بارے میں اپنی جانبدارانہ کوریج کی۔

اینکر ہنٹ نے فوری طور پر جوب دیا کہ  اس کے ساتھی "پیشہ ور" تھے۔

جب لیویٹ نے بات کرنے کی کوشش کی اور نوٹ کیا کہ وہ "حقائق بیان کر رہی تھی جو آپ کے ساتھیوں نے ماضی میں کہی ہیں"، ہنٹ نے بار بار اسے ٹوکا۔

اینکر نے کہا کہ  "میڈم، اگر آپ میرے ساتھیوں پر حملہ کرتے رہیں گے تو ہم وہیں رک جائیں گے، "میں جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں بات کرنا چاہوں گی  ، جن کے لیے آپ کام کرتی ہیں۔"

بعد ازاں ہنٹ نے اچانک اعلان کردیا کہ  "مجھے افسوس ہے دوستو … کیرولین آپ کے وقت کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔ آپ  کے  کسی بھی وقت واپس آنے کا خیرمقدم  کیا جائے گا۔

ہنٹ نے بعد میں اس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے ایکس پر لکھا، "آپ میرے شو میں آتے ہیں، آپ میرے ساتھیوں کا احترام کرتے ہیں۔  مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ  کس طرف کھڑے ہیں، جیسا کہ میرا ٹریک ریکارڈ صاف ظاہر کرتا ہے۔"

اس حوالے سے لیویٹ نے  بیان میں کہا کہ آن ایئر اسنب ثابت کرتا ہے کہ آنے والے مباحثے میں  ممکنہ GOP نامزد امیدوار کے ساتھ "منصفانہ سلوک نہیں کیا جائے گا تاہم  اس کے باوجود صدر ٹرمپ اب بھی امریکی عوام تک اپنے جیتنے کا پیغام پہنچانے کے لیے اس 3-1 کی لڑائی میں جانے کے لیے تیار ہیں، اور وہ جیتیں گے۔"

Watch Live Public News