(ویب ڈیسک ) ایوان شاہی سے جاری بیان کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز معمول کے طبی معائنے کے بعد جدہ کے کنگ فیصل سپشلسٹ ہسپتال سے رخصت ہوگئے۔
یاد رہے کہ شاہ سلمان کو بدھ کی سہ پہر معمول کے ٹیسٹ کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ انہوں نے منگل کو کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کی تھی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسیے مطابق ایوان شاہی کے بیان میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت و عافیت کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
اس سے قبل ایوان شاہی کے بیان میں کہا گیا تھا کہ شاہ سلمان بن عبد العزیز معمول کے طبی معائنے کےلیے چند گھنٹوں کے لیے ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔
یا د رہے کہ اس سے قبل 88 سالہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود مئی 2022 میں اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔اس دوران ان کی کلونواسکوپی اور دیگر میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے تھے۔
قبل ازیں 2020 میں خادم الحرمین اشریفین سلمان بن عبد العزیز کے پتے کا آپریشن بھی ہوچکا ہے۔