ایس آئی ایف سی کے اقدامات کا عالمی سطح پر خیر مقدم

ایس آئی ایف سی کے اقدامات کا عالمی سطح پر خیر مقدم

ویب ڈیسک: کراچی میں سی پیک فیز ٹو اور ایس آئی ایف سی کے متعلق خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیمنار میں  اندرون و بیرون ملک بلخصوص چائنہ سے شامل ہونے والے کاروباری طبقے نے سی پیک فیز ٹو کی مد میں ایس آئی ایف سی کے اقدامات کا خیر مقدم کیا، سی پیک فیز ٹو اور ایس آئی ایف سی کے مختلف پہلوؤں پر کراچی میں کاروباری طبقے کی اہم شخصیات اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی شرکت کی، شرکاء میں سید ناصر علی شاہ بخاری، علی فرید خواجہ، عمران بکسا موسیٰ، محمود علی بخاری، رضوان شیخ اور سائرہ اعوان ملک شامل ہیں۔ 

 برطانیہ، چین، اسلام آباد اور کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف بزنس مین اور سرمایہ کاروں کو  آن لائن (زوم) بریفنگ دی گئی۔ 

اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک فیز ٹو اس وقت شروع ہونے جا رہا ہے جب ایس آئی ایف سی جیسا مربوط ادارہ پہلے سے فعال ہو چکا ہے جو کہ سی پیک فیز ٹو پر براہ راست مثبت انداز میں اثر انداز ہونگے، چائنہ کا پاکستان پر اعتماد اس بات کی دلیل ہے کہ سی پیک فیز ٹو پاکستان کے لئے ایک ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہو گا، چائنہ اسکو بھرپور طریقے سے شروع کرنے جا رہا ہے، ملک میں پاک چین تعلقات کے حوالے سے غلط خبریں پھیلانے والوں کیلئے سی پیک فیز ٹو اور ایس آئی ایف سی میں دونوں دوست ممالک کا اشتراک ملک دشمن پراپیگنڈسٹس کیلئے تکلیف کا باعث ہے۔ 

سید ناصر شاہ بخاری نے کہا کہ قوم کیلئے سی پیک فیز ٹو ایک خوشخبری ہے جس پر جلد ہی کام شروع ہو جائے گا، اسکی مد میں چین کے وزیر کا ہمارے وزرا و سپاہ سالار سے ملنا ایک اہم کڑی تھا، اسکے تحت انڈسٹریوں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ مینوفیکچرنگ اور پروڈکشنز کا ایک نیا باب شروع ہونے جا رہا ہے جسکے تحت مختلف کمپنیاں اپنے اپنے پلانٹس یہاں لگائیں گی۔

سائرہ اعوان نے کہا کہ دونوں ممالک کی عوام کے تعاون کیساتھ یہ سی پیک کا فیز بھی کامیابی سے مکمل ہوگا۔

دوسری جانب سیمینار میں شرکاء کا کہنا تھا کہ سی پیک فیز ٹو کی کامیابی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز، حکومت، فوج اور عوام کا یکجا ہونا پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے،  ہمیں اپنے اداروں پر اعتماد ہے اور ہمیں یقین ہے کہ سی پیک فیز ٹو پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو ترقی پزیر ممالک کی فہرست میں لا کھڑا کرے گا، یہ ایک انتہائی خوش آئند بات ہے کہ سی پیک فیز ٹو کی شروعات سے قبل ہی اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایس آئی ایف سی کی شکل میں ایک مربوط ادارہ فراہم کیا جس نے اندرونی و بیرونی سرمایہ کاروں کو اعتماد میں لیا۔

شرکاء نے مزید کہا کہ ایس آئی ایف سی ہماری حکومت اور عسکری قیادت کا بہترین انیشیئیٹو ہے، سی پیک فیز ٹو پاکستان اور چین دوستی کے پوٹینشل کی ایک کڑی ہے اور یہ فیز پہلے سےنا صرف زیادہ وسیع بلکہ بہت زیادہ معاشی ترقی کا سبب بنے گا، شرکاء نے سی پیک فیز ٹو کے آغاز کی خوشی میں کیک بھی کاٹا اور بےحد خوشی کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News