17 سال تک جعلی دستاویزات پر پی آئی اے میں نوکری کرنیوالا ملازم گرفتار

17 سال تک جعلی دستاویزات پر پی آئی اے میں نوکری کرنیوالا ملازم گرفتار

(ویب ڈیسک ) 17 سال تک جعلی دستاویزات کی بنیاد پر پی آئی اے میں نوکری کرنے والا ملازم گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم محمد روف کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر ایف آئی اے نے حراست میں لیا۔اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد نے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کی تھی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ  ملزم سال 2003 میں پی آئی اے میں بطور کارگو اسسٹنٹ بھرتی ہوا تھا، ملزم نے بھرتی ہونے کے لئے بی اے کی جعلی ڈگری جمع کروائی تھی، ملزم 17 سال تک پی آئی اے میں ڈیوٹی سرانجام دیتا رہا۔

  ایف آئی اے کے مطابق  جعلی ڈگری کی بنیاد پر ملزم کو سال 2020 میں نوکری سے برطرف کر دیا گیا تھا،  جعلی ڈگری کی بنیاد پر تنخواہوں کی مد میں قومی خزانے کو 41 لاکھ 42 ہزار روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

Watch Live Public News