پی آئی اے کا عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان

پی آئی اے کا عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان

(ویب ڈیسک ) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز( پی آئی اے ) کی جانب سے  عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے مدینہ منورہ جانےوالے عمرہ زائرین رعایتی کرایوں سے مستفید ہوں گے، کراچی سے مدینہ منورہ عمرہ کا دوطرفہ کرایہ 76 ہزار علاوہ ٹیکس ہو گا جبکہ   اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ سے مدینہ منورہ کا دو طرفہ کرایہ 86000 ہزار علاوہ ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پی آئی اے کا کہنا ہے کہ  رعایتی کرایوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ رعایتی کرایوں پر پاکستان سے سفر کی سہولت 15 جولائی تک موثر رہے گی۔

Watch Live Public News