حامد خان جیسے چوہے چاہتے ہیں، ان کے قد سے بڑے لوگ پی ٹی آئی میں نہ آئیں، فواد چودھری

حامد خان جیسے چوہے چاہتے ہیں، ان کے قد سے بڑے لوگ پی ٹی آئی میں نہ آئیں، فواد چودھری
کیپشن: Rats like Hamid Khan want, people taller than him should not come to PTI, Fawad Chaudhary

ویب ڈیسک: فواد چودھری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چوہے پی ٹی آئی میں گھس آئے ہیں جو چاہتے ہیں کہ ان کے قد سے بڑی لوگ پارٹی میں نہ آئیں۔

تفصیلات کے مطابق فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ استحکام آپریشن شروع ہونے سے پہلے متنازعہ ہو گیا ہے۔ آپریشن پر ہر کوئی اپنی بات کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ججوں کے تبادلے اور عمر کا قانون حکومت لانا چاہ رہی ہے، اس قانون سے عدلیہ تباہ ہو جائے گی۔

انہوں نے نام لیکر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حامد خان ٹائپ لوگ چوہے ہیں۔ جو پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ جب تک ان سے جان نہیں چھوڑا لیتے۔ صحیح اپوزیشن کا کردار ادا نہیں ہو سکتا۔ چوہے چاہتے ہیں ان کی قد سے بڑے لوگ پی ٹی آئی میں نہ آئیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کے اتحاد کی علامت ہے۔ بانی پی ٹی آئی  کی رہائی سے صحیح جمہوریت بحال ہو گی۔ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے قربانیاں دے کر مثال قائم کی۔

Watch Live Public News