قومی اسمبلی اجلاس، چیئرمین پی ٹی آئی کی فنانس بل کی مخالفت

قومی اسمبلی اجلاس، چیئرمین پی ٹی آئی کی فنانس بل کی مخالفت
کیپشن: National Assembly Session, Chairman PTI Opposition to Finance Bill

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی اجلاس میں بیرسٹر گوہر علی خان نے فنانس بل کی مخالفت کردی۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فنانس بل ہمیشہ چیلنجنگ ہوتا ہے۔ حکومت نے سادگی سے متعلق کوئی پلان نہیں دیا۔ خیبرپختونخوا کیلئے صرف گیارہ پراجیکٹس رکھے گئے۔ 

انہوں نے الزام عائد کیا کہ خیبرپختونخوا کو صرف اس لیے ٹارگٹ کر رہے ہیں کہ انہوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔ پراپرٹیز سے متعلق ترمیم اس بل میں نہیں ہوسکتی۔ پی آئی اے اور ڈسکوز کو پرائیویٹائز کرنے کی بات کی گئی ہے۔ 

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سٹیل مل کو پرائیویٹائز کرنے کیلئے سی سی آئی کی منظوری ضروری ہے۔ 

عمرایوب کا اظہار خیال

اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا کہ جب تک ایف بی آر کے سٹرکچر میں تبدیلی نہیں کریں گے۔ ٹیکس بیس نہیں بڑھے گا۔ یہ بجٹ درحقیقت ایک اقتصادی دہشت گردی ہے۔ یہ آپ کے اکنامک ہٹ مین نے بنایا ہے۔ یہ معاشی قاتل ہیں اور ذمہ دار یہ ہیں۔ 

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ حکومت کے فرنٹ مین ہیں۔ انہوں نے گندم سٹاک کی ہے۔ اب وہ ایکسپورٹ کریں گے۔ اس معاملے پر انوسٹی گیشن ہونی چاہیے۔ اس بجٹ سے افراط زر بڑھے گی ان کو معلوم نہیں ہے۔ 

انہوں نے انکشاف کیا کہ وقتی طور اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کم ہوئیں ابھی دوبارہ اضافہ ہوگا۔ یہ اینٹی انڈسٹری اور ایگریکلچر بجٹ ہے۔ جب آپ سٹیل مل کو بیچ رہے ہیں تو قرضہ کیوں دے رہے ہیں؟

Watch Live Public News