(ویب ڈیسک ) خاور فرید مانیکا کا کہنا ہے کہ عدالت نے ثبوتوں اور گواہوں کے روشنی میں میرٹ پر فیصلہ کیا۔
خاور فرید مانیکا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نے بطور لیڈر ایک مکروہ اور گھناؤنا جرم کیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے قانونی اور مذہبی جرم بھی کیا۔
خاور مانیکا نے کہا کہ عدالت نے ثبوتوں اور گواہوں کے روشنی میں میرٹ پر فیصلہ کیا۔ مغربی لیڈروں کی مثالیں دینے والے میں تو صدر کلنٹن کی طرح میری فیملی اور قوم سے معافی مانگنے کی جرت بھی نہیں۔