وزیر تجارت نے بلوچستان میں پی ایس ڈی پی کی تقسیم پر سوال اٹھا دیے

وزیر تجارت نے بلوچستان میں پی ایس ڈی پی کی تقسیم پر سوال اٹھا دیے
کیپشن: The commerce minister raised questions on PSDP's division in Balochistan

ویب ڈیسک: وزیر تجارت نے بلوچستان میں پی ایس ڈی پی کی تقسیم پر سوال اٹھا دیے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر تجارت جام کمال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹویٹ کیا ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم پر نظر ثانی کریں۔ غیر منتخب افراد، بااثر فیصلہ سازوں کے لیے اربوں روپے مختص کیے گئے۔

مخصوص سینیٹرز کے لیے اربوں روپے مختص کیے جانا نامناسب ہے۔ فنڈز کا ایک بڑا حصہ غیر منتخب عہدیداروں کے لیے مختص کیا گیا۔ فنڈ ان کے لیے مختص کیا گیا جو گزشتہ انتخابات میں ہارے۔ یہ غیر منتخب لوگ عوامی طور پر جوابدہ نہیں ہیں۔ 

وزیر تجارت جام کمال کا کہنا تھا کہ منتخب ایم این ایز اور ایم پی ایز اپنے ووٹروں کے سامنے جوابدہ ہیں۔ انہیں اپنے علاقوں کے لیے منصوبے تجویز کرنے والا ہونا چاہیے۔ ایم این اے اور ایم پی اے کے مقابلے میں غیر سیاسی لوگوں کو نوازا گیا۔ 

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کا سختی سے نوٹس لیں۔ یہ منتخب نمائندوں کی تذلیل کے ساتھ ساتھ کرپشن کا نیا طریقہ ہے۔

Watch Live Public News