کراچی میں ماڑی پور کے قریب کوسٹر الٹنے سے 7 افراد جاں بحق

کراچی میں ماڑی پور کے قریب کوسٹر الٹنے سے 7 افراد جاں بحق
کیپشن: کراچی میں ماڑی پور کے قریب کوسٹر الٹنے سے 7 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے ماڑی پور کے قریب تیز رفتار کوسٹر اُلٹ گئی، حادثے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک حادثہ کراچی کے علاقے ماڑی پور نیو اڈا گیٹ نمبر 6 ماما گودام کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کوسٹر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد اُلٹ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد میں 3 بچے، 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق کوسٹر میں سوار افراد پکنک منانے ہاکس بے جا رہے تھے۔

دوسری جانب لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ صغرا زوجہ غلام علی، 45 سالہ سعدیہ زوجہ احمد، 06 سالہ سکینہ دختر منظور عالم، 04 سالہ زینت دختر حیات، 10 سالہ کنزہ دختر احمد، 14 سالہ قدیر ولد عبدالجبار شامل ہیں۔

Watch Live Public News