بل گیٹس کی بیٹی کے ہاں دوسرے  بچے کی پیدائش متوقع

بل گیٹس کی بیٹی کے ہاں دوسرے  بچے کی پیدائش متوقع

(ویب ڈیسک ) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بیٹی جینیفر  کے ہاں دوسرے  بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

مائیکرو سافٹ کے بانی اور سابق اہلیہ میلنڈا گیٹس کی سب سے بڑی بیٹی جینیفر نےآج انسٹاگرام  پر اس خبر کا اعلان کیا۔انہوں نے  انسٹاگرام  پر خوشی کی خبر سناتے ہوئے اپنی ایک سال کی بیٹی کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی۔

28 سالہ جینیفر نے کیپشن میں اپنے شوہر نیل نصر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا، "لیلیٰ، بڑی بہن بننے جارہی ہے۔

میلنڈا  نے خوشی سے  انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ "میں آپ، نائل اور لیلیٰ کے لیے  بہت زیادہ پرجوش  ہوں۔"

واضح رہے کہ میلنڈا اور بل گیٹس کی شادی  27 سال رہی  جبکہ 2021 میں انہوں نے علیحدگی کا اعلان کیا۔

مارچ 2023 میں، جینیفر نے انہیں دادا دادی بنا یا۔ جینیفر  نے 2021 میں ناصر سے شادی کی، اس وقت میڈیکل اسکول کی طالبہ تھی اور مئی میں اپنی بچی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر گریجویشن کی تھی۔

Watch Live Public News