مائیکروسافٹ کا لوچا، دنیا کا نظام رک گیا

world standing still due to Microsoft failure
کیپشن: world standing still due to Microsoft failure
سورس: world standing still due to Microsoft failure

ویب ڈیسک : جس خطرے کی نشاندہی کردی گئی تھی آپہنچا، مائیکروسافٹ سسٹم بیٹھ گیا ، بنک ، اسٹاک ایکسچینج،  اسپتال ، میڈیا آؤٹ لیٹس ، ٹرین سروسزاور ائیرلائنز بند،  سائبرسیکورٹی کا مسئلہ ہے یا کچھ اور ابھی تک خرابی کا پتہ نہیں چل سکا۔

 دنیا بھر میں آئی ٹی کمیونیکیشن میں خلل آنے کے باعث فلائٹس گراؤنڈ کر دی گئی ہیں جبکہ بینکوں کی ٹرانزیکشن رُک گئیں اور میڈیا کے اداروں کی نشریات میں تعطل آیا ہے۔
 رپورٹ کے مطابق جمعے کو کمیونیکیشن میں مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے امریکہ کی بڑی ایئرلائنز نے طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کے احکامات جاری کیے جبکہ دنیا کی دیگر کئی ایئرلائنز، میڈیا کمپنیوں، بینکوں اور ٹیلی کام فرمز نے اپنے آپریشنز میں خلل کو رپورٹ کیا ہے۔


  امریکن ایئرلائنز، ڈیلٹا ایئرلائنز، یونائیٹڈ ایئرلائنز، الیجینٹ ایئرلائنز نے مائیکروسافٹ کی اس اعلان کے ایک گھنٹے بعد اپنے طیاروں کو گراؤنڈ کر لیا جس میں کہا گیا تھا کہ اُس کی کلاؤڈ سروسز میں درپیش مسئلہ حل کر لیا گیا ہے۔ 
  آئی ٹی کے شعبوں بند ہو جانے سے بہت کچھ تھم گیا ہے۔ آن لائن سروسز میں غیر معمولی رکاوٹ آرہی ہے۔

لندن اسٹاک ایکسچینج گروپ کے پلیٹ فارم کو بھی بندش کا سامنا ہے۔ آئی ٹی کے شعبے کی بندش کے باعث برطانیہ میں ٹرین سروس بھی بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ٹرین کمپنیوں نے مسافروں کو خبردار کیا ہے۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں تمام پروازیں گراؤنڈ کردی گئی ہیں۔ جرمنی کے برلن ایئر پورٹ نے بھی تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ ہسپانوی کے ایئر پورٹس سے بھی تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ امریکی ایئر لائنز بھی تمام پروازیں روک دی ہیں۔

 یاد رہے یہ فیصلہ مائیکروسافٹ کی کلاؤڈ سروسز بند ہونے کے باعث کیا گیا۔
آسٹریلیا میں میڈیا، بینکوں اور ٹیلی کام کمپنیوں کی سروسز میں بھی تعطل آیا ہے جبکہ حکومت نے کہا ہے کہ بظاہر یہ عالمی طور پر سائبر سکیورٹی فرم کی تکنیکی خرابی سے جڑا معاملہ ہے۔ 
کراؤڈ سورسڈ ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹکٹر کے مطابق متعدد بینکوں اور ٹیلی کام کمپنیوں کی سروسز بند ہوئیں۔


روئٹرز کے مطابق جب کراؤڈ سٹرائیک سے اس حوالے سے فون پر رابطہ کیا گیا تو وہاں ایک تکنیکی سپورٹ کی جانب سے ریکارڈڈ آڈیو پیغام میں بتایا جا رہا تھا کہ وہ مائیکروسافٹ ونڈو آپریٹنگ سسٹم سے منسلک فالکن سنسر میں خرابی کی رپورٹس سے آگاہ ہے تاہم اس میں آسٹریلیا کا ذکر نہیں کیا گیا۔
آسٹریلیا کی نیشنل سائبر سیکیورٹی کوآرڈینیٹر مشیل میک گینس کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اس بندش کو سائبر سیکیورٹی واقعہ قرار دینے کے لیے معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
آئی ٹی نظام میں یہ بندش دور دور تک دیکھی گئی اور سپین نے اپنے تمام ہوائی اڈوں پر ایک ’کمپیوٹر کی خرابی‘ کے واقعے کی اطلاع دی، جبکہ مسافروں کی تعداد کے لحاظ سے یورپ کی سب سے بڑی ایئرلائن ریان ایئر نے مسافروں کو ممکنہ مشکلات سے خبردار کیا ہے جو اس کے مطابق ’نیٹ ورک سے منسلک تمام ایئر لائنز‘ کو متاثر کرے گی۔
ریان ایئر نے مشکلات کی نوعیت کی وضاحت نہیں کی۔
کلاؤڈ سروس فراہم کرنے والے اے ڈبلیو ایس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ونڈوز ای سی2 سے کنکٹیویٹی کے مسائل کی رپورٹس کی تحقیقات کر رہا ہے۔
یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ آیا تمام جگہوں میں اس خلل کا تعلق کراؤڈ سٹرائیک کے مسائل سے تھا یا اس میں دیگر مسائل بھی تھے۔

بظاہر یہ کسی فلم کا منظر لگ رہا ہےہوائی اڈوں پر سینکڑوں ہزاروں مسافر پریشان دربدر پھر رہے ہیں ۔ اسپتالوں میں آپریشن ملتوی کردئیے گئے ہیں ، گراسری اسٹورز ، بیکریاں اور سپر مارکیٹس بند ہیں ۔  اے ٹی ایمز سے لے کر تعلیمی اداروں میں داخلے تک ہر سسٹم بند ہے اور شہری بے بس ہیں۔

مائیکروسافٹ نے اس امرکی تصدیق کی ہے کہ وہ مسئلے کو 365 ایپ اور آپریٹنگ سسٹم  کی مدد سے جانچنے کی کوشش کررہے ہیں اور استعمال کنندگان کو معمول کی سروس میں کمی کا سامنا ہو سکتا ہے 

 اسی طرح کراؤڈ اسٹرائیک سائبر سکیورٹی کمنپی کا کہنا ہے کہ ماہرین کے مطابق یہ ایک سیکیورٹی اب ڈیٹ کی وجہ سے ہوا ہے  اور ابھی کسی سائبر حملے کی خبر بعید از قیاس ہے۔

Watch Live Public News