18 سال کی عمر میں بل گیٹس کی تنخواہ کتنی تھی؟

18 سال کی عمر میں بل گیٹس کی تنخواہ کتنی تھی؟

ویب ڈیسک: اسٹیو جابز اور بل گیٹس ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے 2 بڑے نام ہیں، اسٹیو جابز ایپل جبکہ بل گیٹس مائیکرو سافٹ کے شریک بانی ہیں، حال ہی میں اِن دونوں کی پرانی CVs سوشل میڈیا پر منظر عام پر آگئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ کے مطابق یہ CVsاس وقت کی ہیں جب اسٹیو جابز اور بل گیٹس کی عمریں صرف 18 سال تھی, بل گیٹس کی یہ سی وی 1974 کی ہے جس میں انہوں نے خود کو کمپیوٹر پروگرامنگ کا ماہر قرار دیا ہے,انہوں نے اس میں متعدد پروگرامنگ لینگویجز پر کام کرنے کے تجربے کا ذکر کیا ہے۔

سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس وقت بھی وہ 35 ہزار ڈالرز تنخواہ لے رہے تھے یا کم از کم سی وی میں تو یہی درج کیا ہے،اس سی وی میں انہوں نے پال ایلن کے ساتھ اشتراک کا حوالہ بھی دیا اور دونوں نے ہی آگے جاکر 1975 میں مائیکرو سافٹ کی بنیاد رکھی، یہ دنیا کی سب سے بڑی کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم سافٹ وئیر کی کمپنی بنی۔

1985 میں اسٹیو جابز کو ایپل سے نکال دیا گیا تھا مگر 1997 میں ان کی واپسی ہوئی اور وہ اسے ایک بار پھر دنیا کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک بنانے میں کامیاب رہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بل گیٹس اور اسٹیو جابز ایک دوسرے کے شدید مخالف تھے اور ان کی لڑائیاں راز نہیں، مگر ان دونوں کی تشکیل کردہ کمپنیوں کی مارکیٹ ویلیو اب 3 ہزار ارب ڈالرز سے زیادہ ہے۔


 

Watch Live Public News